Hazrat Master Mohmmad Sayeed Naqshbandi Damat Brakatuhum
نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم امابعد:-
شمالی بہار کےضلع سیتامڑھی موضع گڑھول شریف میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ مظہریہ کے عظیم بزرگ ولئ کامل قطب الاقطاب عارف باللہ حضرت اقدس الحاج مولانا حافظ وقاری شاہ محمد بشارت کریم صاحب رحمتہ اللہ علیہ آسودہ خاک ہیں۔آپ کا مزار مبارک گڑھول شریف میں مرجع خلائق ہے۔
قحط الرجال کے اس دور میں آپ کے سلسلے کی ایک عظیم اور عبقری شخصیت قطب العارفین زبدۃ السالکین حضرت الحاج مولانا حافظ محمد شمس الہدیٰ صاحب مدظلہ العالی کی ذات گرامی ہے جو ضلع دربھنگہ کی ایک چھوٹی سی معروف بستی راجو شریف میں مسند ارشاد پر جلوہ افروز ہیں اور سالکین طریقت وطالبین راہ معرفت کے قلوب کو جام معرفت سے سیراب فرمارہے ہیں۔
آپ کے دست حق پرست پر ہزاروں لوگوں نے توبہ کی اور سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ مظہریہ میں بیعت ہوکر شریعت و سنت کے مطابق زندگی گزارنے لگے اور بہت سے خوش نصیب وہ تھے جنہوں نے سلوک کی تکمیل کی اور فنا للہ اور بقا باللہ کے مقامات کو طے کیا اور عارف باللہ ہو گئے۔
اور حضرت شیخ سے اجازت و خلافت حاصل کی انکی فہرست طویل ہے۔
ان خلفاء کرام میں سرفہرست ہمارے پیرومرشد ولئ کامل مرشدِ عالم عارف باللہ حضرت اقدس الحاج ماسٹر محمد سعید صاحب نقشبندی مجددی مظہری چشتی قادری سہروردی مدظلہ العالی کی ذات گرامی ہے ۔

BOOK(DEEWAN) No -1
Aaina-e-Dil
دیکھا جمال یار کو ہے بارہا سعید
آئینہ میرے دل کا ہے یہ جام جم نہیں
جذبه الفت دیا، مجھ پر کہ احساں کر دیا
میرے جینے کے لیے تو نے یہ ساماں
کر دیا تیرے ملنے کا مجھے معلوم ہے تیرا پتہ
تو نے اپنے آپ کو مجھ میں ہی پنہاں کر دیا

BOOK(DEEWAN) No -2
Aaina-e-Rooh
میں جہاں ہوں وہ یہ جہاں بھی نہیں
یہ زمیں بھی وہ آسماں بھی نہیں
مجھ کو ڈھونڈ و عدم میں گر ڈھونڈ
و میں وہاں ہوں مگر وہاں بھی نہیں
Contact Us
Get In Touch
We are here to help you 7 days a week and respond within 24 hours. Plus, you can find most answers to your questions right on FAQ page.
About Hazrat
Read About Hazrat
Address
Haat Wali Masjid, Khirma,
Pathra, Darbhanga, Bihar
(+91) 00000 00000
sayeednaqshbandi@gmail.com